11 مارچ 2013 - 20:30

نامعلوم مسلح دہشتگردوں نےعراق کے دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں تین حکومتی اہلکاروں کو قتل کردیا ہے۔

ابنا: عراق کی وزارت داخلہ کے ذرائع نے اعلان کیا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے بغداد کے جنوبی علاقے الدورہ میں وزیر ماحولیات کے ڈرائیور طارق مجید کو گولی مار کر اسے قتل کیا ۔ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ عراق کی وزارت تجارت کا ایک ملازم بھی المنصور علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں ہلاک ہوا۔ عراقی پولیس نے اسی طرح بغداد کے جنوبی علاقے العامل میں وزارت صحت کے ایک اہلکار کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع دی۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مختلف علاقوں میں کل ہونیوالے پر تشدد واقعات میں گیارہ افراد جاں بحق اور 120 سے زائد زخمی ہوگئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242